Search This Blog

تفتیش ۔۔۔آباد کے ممبر میری لینڈ کے ڈائریکٹر تنویر احمد کے خلاف آباد کے شو کاز کو معطل


آباد کے موجودہ چئیرمین محسن شیخانی
جن کی موجدگی میں آباد کی اے جی ایم میں اس
 طرح کی
 جنگ و جدل برپا ہوئی  مگر اس وقت چئیرمین آباد نے
 پراسرار خاموشی
 اختیار کی ہوئی ہے  
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولیپرزآباد کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر  مقرر کرنے کی استدعا
آباد کے ممبر میری لینڈ کے ڈائریکٹر تنویر احمد کے خلاف آباد کے شو کاز کو معطل ایس ای سی پی نے کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984کی لازمی ضروریات پوری نہ کرنے پر آباد کو غیر فعال کمپنی قرار دے دیا ہے آباد میں ایک گروہ کی اجارہ
داری اور غیر قانوی اقدامات کے خلاف آبادکے اراکین نے محاز قائم کرلیا
                                                                                                                
کراچی کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولیپرزآباد کی قانونی حیثیت کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور معاملات کو درست کرنے کی غرض سےایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولیپرزآباد   میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس منیب اختر نے آباد کے ممبر میری لیند بلڈرز کے ڈائیریکٹر تنویر احمد کے خلاف آباد کے شو کاز نوٹس کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو 25ومبر2011و سماعت کے لیئے نوٹز جاری کر دئے ہیں آباد کی تین ممبر کمپنیوں کو ڈائیریکٹرز تنویر احمد ۔سید افضل حمید اور سید اشرف حمید نے عدالت  عالیہ میں دائیر کی گئی پٹیشن میں آباد کو بذریعہ اس کے چئیرمین محسن شیخانی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آباد کا قیام ممبران کے مفادات اور ان کی سرمایہ کار کے تحفظ کے غرض سے عمل میں لایا گیا تھا مگر اس کے میمورینڈم آف ایسوسی ایشن پر کبھی بھی عمل  درآمد نہِں کیا گیا ۔ آباد کو ایس ای سی پی نے کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984کے آرڈیننس کی لازمی ضروریات پوری نہ کرنے پر غیر فعل کمپنی قرار دیا ہے اس سلسلے میں کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984کے آرڈیننس کی ضروریات اور قواعد و ضوابط اور ایسوسی ایشن کے دستور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اور اس کی کئی شقوں  کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تنویر احمد کی تیسر ٹاون اسکیم نمبر 45یکٹر 7میں واقع 52ایکڑ زمین پر لینڈ

سلیم قاسم پٹیل چئیرمین ساوتھرن ریجن 
مافیا نے قبضہ کرلیا تھا مگر آباد نے نے اسے واگزار کرانے کے اقدامات نہِں کِیے اور جب درخواست گزار نے آباد کے سالانہ اجلاس عام میں اس امر کی شکایت کی تو ان کے خلاف نازیبا کلمات کہے گئے اور مارپیٹ اور گالم گلوچ کی گئی جس کی ویڈیو موجود ہے ۔ پٹیشن میں کہا  گیا کہ اس ناخوشگوار واقعہ کی تحقیقات کے لیئے متنازعہ اور جانبدار کمیٹی مقرر کی گئی ہے پٹیشن میں استدعا کی کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے خلاف آباد کو شوکاز  کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے معطل کیا جائے معاملات کو درست کرنے کی غرض سے آباد میں ایڈمنسٹرٹر کی تقررری کی جائَے چونکہ آباد کے دستور میں 1984ےآرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترامیم کی گئی ہے لہذا اسے منسوخ قرار دیا جائَ آباد کے حسابات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے جن ممبران نے آباد کو غیر فعل کمپنی بنا دیا ہے اس کے اخرجات ان لوگوں سے وصول کیئے جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ آباد کےاے جی ایم کی ویڈیو جس میں تنویر احمد پر حملہ اور لڑائی کی تفصیلات موجود ہیں